: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی کانگریس کی طرف سے کی جانے والی مخالفت کے پیش نظر آج اقتصادی اصلاحات جیسے مسائل پر قومی سطح پر متفقہ رائے قائم کئے جانے اور اس کو جماعتی سیاست سےبالاتر رکھنے کی گزارش کی ۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی سے منسلک آئینی ترمیمی بل کو کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت نے لایا تھا لیکن اب
کانگریس نے یو ٹرن لے لیا اور اس مجوزہ بل کی مخالفت کر رہی ہے جس سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے لئے مشکل صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے اقتصادی اصلاحات پر مثبت بحث کی ضرورت زور دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر جی ایس ٹی بل کو تیار کرنے والے مسٹر پی چدمبرم عیش و آرام کی اشیاء کو جی ایس ٹی سے باہر رکھنے کی کس طرح تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔